جواب آں غزل: ایران نے برطانوی آئل ٹینکر پکڑنے کی دھمکی دے دی

جواب آں غزل: ایران نے برطانوی آئل ٹینکر پکڑنے کی دھمکی دے دی

تہران: ایران نے اپنے آئل ٹینکر کو تحویل میں لیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے بحری جہاز کو فی الفور نہیں چھوڑا گیا تو ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑ لے۔

برطانیہ کی رائل میرینز نے گزشتہ روز ایرانی آئل ٹینکر گریس 1 کو جنرالٹر کی بحری سرحد کے قریب اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

شام کے لیے خام تیل لے جانے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

برطانیہ کی جانب سے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو خام تیل شام لے جانے کے خدشے کے سبب تحویل میں لیا گیا ہے۔ شام کو تیل کی سپلائی پر یورپی یونین کی جانب سے پابندی عائد ہے۔

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے برطانوی اقدام پر کہا تھا کہ یہ سب سے شاندار خبر ملی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی شوریٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ ایرانی آئل ٹینکر کو نہیں چھوڑتا ہے تو ہمیں بھی پورا حق حاصل ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑ لیں۔

محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی اقدام عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنا حق استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو دھونس و دھمکی دینے والوں کو جواب دینا خوب آتا ہے۔

عراق کے نام پر ’مشتبہ‘ ایرانی تیل لانے والا بحری جہاز روک دیا گیا

خبررساں ادارے کےی مطابق ایران نے اس سے قبل تہران میں تعینات برطانوی سفیر کو طلب کر کے اپنے آئل ٹینکر کو تحویل میں لیے جانے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی اقدام کو بحری قزاقی کی ایک قسم قرار دیتے ہوئے آئل ٹینکر کو فوری طور پر چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں