والدین ہوشیار ! بچے کب موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں

والدین ہوشیار ! بچے کب موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں

فوٹو: فائل


بچوں نے اب موبائل فون چھوٹی عمر میں ہی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، حالیہ رپورٹ کے مطابق گریڈ اسکول میں پڑھنے والے 22 فیصد بچوں کو پاس اپنا موبائل فون موجود ہے جبکہ 60 فیصد درمیانی عمر اور 84 فیصد نوجوان موبائل استعمال کر رہے ہیں۔

کئی والدین کی طرح کیا آپ بھی یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا بچہ موبائل فون استعمال کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

جب وہ سمجھنے کے قابل ہو جائیں

بہت سے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے ان کے ہاتھ میں موبائل فون کو ضروری قرار دیتے ہیں اور جب انہیں اپنے بچوں کی ضرورت پڑے تو فوری ان سے رابطہ کر سکیں اور جب ان کے بچوں کو تحفظ کے لیے ان کی ضرورت پڑے تو وہ موجود ہوں۔

ماہر نفسیات باربرا گرین برگ کہتی ہیں کہ جب آپ کے بچے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر پر اکیلے ہوں یا پھر اکیلے گھر آ رہے ہوں تو ان کی حفاظت کے لیے موبائل فون ضروری ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ برٹنی گرانٹ ڈیوس کے ساتھ ہوا۔

برٹنی گرانٹ ڈیوس جو شکاگو کے مضافات میں رہتی ہیں انہوں نے اپنے 6 سالہ بچے کو موبائل دے رکھا ہے، وہ کہتی ہیں کہ بچہ اسکول سے نکلنے کے بعد جب بس میں ہو اور انہیں ڈرائیور سے متعلق معلوم نہ ہو یا اُن کا بچہ گھر کا راستہ بھول جائے تو ایسی صورت میں موبائل ان کی پریشانی کو دور کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ جب ان کے بچے کی اسکول بس خراب ہو گئی تھی تو وہ انتہائی پریشان ہو گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے بچے کو موبائل فون دینے کا فیصلہ کیا۔

تاہم گرین برگ کہتی ہیں کہ وہ اتنی چھوٹے بچوں کو موبائل فون دینے حق میں نہیں ہیں۔

خطرات کا اندیشہ

اگر آپ کا بچہ موبائل فون استعمال کر رہا ہوں اور اس کی پہنچ غیر مناس ویب سائٹس تک بھی ہو تو وہ کوئی غیر مناسب ویڈیو دیکھ سکتا ہے جو اس کو ذہنی طور پر پریشان کر دے۔ جس کی وجہ سے کئی مسائل جن لے سکتے ہیں اور ان کی نیند متاثر ہو سکتی ہے۔

اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچے رات دیر تک اپنے موبائل پر گیم کھیل سکتے ہیں یا پھر اپنے کسی دوست کو پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ وہ کسی بھی سائبر کرائم کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔

بہت سے والدین ان خطرات سے متعلق سوچے بغیر اسمارٹ فون اپنے بچوں کے حوالے کر دیتے ہیں جو نقصان کا باعث بنتا ہے۔

فیصلہ کرنے کی صلاحیت

گرین برگ کہتی ہیں کہ جب آپ کا بچہ آپ ساتھ بیٹھ کر موبائل فون کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ موبائل فون استعمال کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

ماہر نفسیات کہتی ہیں کہ جب آپ کا بچہ 12 سے 13 سال کا ہو جائے تو والدین موبائل فون ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن اگر وہ اچھا فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو نہ کہ برا فیصلہ۔

گولڈڈسٹین کہتے ہیں کہ دیکھنا یہ ہے آپ کا بچہ موبائل فون کا کیا استعمال کرتا ہے۔ کیا وہ اپنے دوستوں سے رابطہ میں رہتا ہے یا فیس بک پر اپنا وقت ضائع کرتا ہے یا اپنے بڑے بہن بھائیوں اور کزنز سے رابطے کرتا ہے لیکن اگر آپ کا بچہ موبائل فون پر وقت ضائع کرتا ہے تو یہ اس کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

موبائل فون استعمال کرنے کے محفوظ طریقے

ایسے ایپس استعمال کی جائیں جس سے آپ کے بچے محدود لوگوں سے بات کریں اور محدود ویب سائٹ استعمال کر سکیں۔

اپنے بچوں کو کبھی بھی ویڈیو گیمز اور ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت نہ دیں اور اپنے بچوں کو ایک حد تک اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت دیں۔ اس کے لیے آپ کا موبائل فون آپ کے بچے کے لیے بہترین رول ماڈل ہو سکتا ہے۔

اپنے بچوں کو یہ باور کرائیں کہ آپ اس کا موبائل فون انتہائی قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ اس کے موبائل کا پاس ورڈ آپ کو بھی معلوم ہونا چاہیے۔

اپنے بچوں کے سونے سے ایک گھنٹہ قبل ان کے موبائل فون لے لیں اور کمرے سے باہر چارجنگ پر لگائیں۔


متعلقہ خبریں