’جج ارشد ملک کی وڈیو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرینگے‘


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز نے جج ارشد ملک کی مبینہ ٹیپ کے فرانزک جائزے کے حکومتی اعلان کی حمایت کردی۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ جج کی وڈیو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ جب یہ ویڈیو عدالت میں جائے گی تو اس کے ساتھ مزید شواہد بھی شامل کیے جائیں گے جن کا ذکر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا اور جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایک وزیراعظم کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج نے بعد میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ دباؤ کے تحت کیا گیا تھا۔

مسلم۔لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حکومت

پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ٹیپس قانون کے مطابق شواہد کے طور پر نہیں پیش کی جاسکتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت میں دراڑ واضح ہوچکی ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ ٹیپ لائی گئی ہے ۔


متعلقہ خبریں