شیخ راشد المکتوم کا مفرور بیوی کیخلاف عدالت سے رجوع

شیخ راشد المکتوم کا مفرور بیوی کیخلاف عدالت سے رجوع

فائل فوٹو


دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم نے اپنی مفرور بیوی حیٰی الحسین کیخلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔

مقدمہ برطانیہ کی عدالت میں دائر میں کیا گیا ہے جس کی سماعت 30 اور 31 جولائی 2019 کو ہوگی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کےمطابق عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حیٰی الحسین اور راشد المکتوم کے دو بچے دبئی حکومت کے حوالے جائیں۔

میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر لندن میں قائم دبئی کی ایمبیسی نے اس کیس کو میاں بیوی کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کوئی بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ کہاں روپوش ہیں؟

شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ 31 ملین پاونڈ لے کر فرار

کیا حیٰی الحسین کے فرار ہوکر لندن آنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے؟ اس سوال کے جواب میں دبئی ایمبیسی نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نوعیت پہلے کی طرح ہے۔

سی این این کے مطابق راشد المکتوم کی جانب سے خاتون وکیل ہیلن وارڈ کیس کی پیروی کریں گی اور کم سے کم بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری عشرے میں دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم کی چھٹی بیوی اور اردن کے بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن حیٰی الحسین 31 ملین پاونڈ اور دو بچوں لے کر فرار ہو گئی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حیٰی الحسین اس وقت مرکزی لندن کے کنگسٹن پیلس میں قیام پذیر ہیں اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والے گھر کی 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔

شیخ راشد المکتوم سے ان کی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور یہ ان کی چھٹی بیوی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی سے فرار ہونے کے بعد محمد بن راشد کی اہلیہ خلع لینا چاہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں