’تھینک یو ویری مچ‘ مریم نواز نے جج ارشد ملک کا شکریہ ادا کر دیا


اسلام آباد: مریم نواز نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج کی پریس ریلیز پر بھی آپ نے مجبوری میں دستخط کر دیے ہوں گے، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

اپنے ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ باقی شام کو منڈی بہاالدین۔۔۔۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے معزز جج نے اپنے خلاف لگائے ہوئے تمام الزامات مسترد کر دیے، انہوں نے ویڈیو کو جعلی، جھوٹی اور مفروضے پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا اور انہوں نے تمام فیصلے قانونی شواہد کی بنیاد پر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ ویڈیو کا معاملہ: جج نے ن لیگ کے الزامات مسترد کر دیے

انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ یا رشوت کے لالچ میں فیصلہ سنانا ہوتا تو وہ ایک مقدمے میں سزا اور دوسرے میں بری نہ کرتے۔


متعلقہ خبریں