اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان

ملک بھر میں بارشوں سے سردی میں اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان، بہاولپور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)،کشمیر میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس دوران ڈی جی خان ،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن میں چند مقامات پر بھی  تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقےگڑھی دوپٹہ میں  22جبکہ سب سے کم جہلم اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  ۔

اسی طرح پنجاب کے علاقے  بھکر میں 09 ،کوٹ ادو 07 اور  لیہ میں 05  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔  کشمیرکےعلاقے  راولاکوٹ میں 03 اور خیبرپختونخوا کے علاقوں  مالم جبہ میں  06 اور کاکول میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل

آج گرم ترین مقامات  میں سبی 47، دادو46 اور دالبندین میں درجہ حرارت  44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں