نیب لاہور میں آج مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی  پیشیوں کا دن

لیگی رہنما رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل | urduhumnews.wpengine.com

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور میں آج مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی  پیشیوں کا دن ہے، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود  اورسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی اہلیہ  اور بیٹے کو نیب لاہور نے آج طلب کررکھاہے۔

نیب نے رانا مشہود کو دن گیارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔ بطور وزیر کھیل رانا مشہود پر پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ٹھیکے دینے کے دوران بدعنوانی کا الزام ہے ،سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل انتیس جون کو رانا مشہود کو لاہور سے امریکہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا،نیب کی جانب سے انکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھی کر دی گئی  تھی۔

دو ہزر گیارہ اور بار ہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے یوتھ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا۔  نیب کے مطابق مختلف معاہدات کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ ایونٹ کے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کرپشن اسکینڈل میں نیب کی طرف سے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی طلب کیا گیاہے۔

نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ  اور بیٹے کو اصل شناختی کارڈ اور متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی  ہے۔ ملزمان پر کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ متاثرین کی شکایت پر نیب کی طرف سے  تحقیقات کے بعد انہیں طلب کیا گیا ہے۔

رمضان شوگر ملز کیس میں مل  ملازم محمد عثمان  کو بھی آج طلب کیا گیا ہے،محمد عثمان کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رانا مشہود کے بیرون ملک جانے پر پابندی، 8جولائی کو نیب میں طلب


متعلقہ خبریں