اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز مندی

اسٹاک مارکیٹ 485 پوائنٹس کی کمی پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کساد بازاری دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا ہے۔

جولائی کے دوسرے ہفتے میں آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 34ہزار 184 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔

سوموار کے روز ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی اور آخری خبر موصول ہونے تک انڈیکس 33 ہزار سے بھی نیچے آچکا تھا۔

اسکرین شاٹ

خبر فائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں 7,354,260 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 286,675,418 پاکستانی روپے رہی۔

تادم تحریر ہونے والے کاروبار میں پاکستان پیٹرلیم(پی پی ایل)، اوئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل)، پیل اور کوٹ ادو پاور کمپنی(کیپکو) کو سب سے زیادہ خسارہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 33901 پر تھا اور سات دن میں صرف 289 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ تین دن قبل جب اسٹاک ایکسچینج بند ہوئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 34190 پر تھا۔


متعلقہ خبریں