گٹر بند کرنے والے کو 150 دن قید

گٹر بند کرنے والے کو 150 دن قید

فائل فوٹو


امریکہ کے شہر ویسکونس کی عدالت نے گٹر بند کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو 150 دن قید بامشقت اور 100 گھنٹے معاشرے کی خدمت کرنے کی سزا سنائی ہے۔

پیٹرک ڈی بیمان پر آفس میں خواتین کے بیت الخلا کو پلاسٹ کی بوتلیں پھینک کر بند کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ 26 سالہ نوجوان نے جرم کااعتراف کرتے ہوئے کہا اس نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ اس کا دل چاہتا تھا کہ وہ گٹر بند کرے۔

پولیس اسٹیشن میں مجرم کیخلاف 12 مقدمات درج تھے، پانچ میں سزا سنائی گئی اور سات مقدمات ختم کر دیے گئے۔

جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس شخص نے اپنے دفتر میں خواتین کے بیت الخلا میں پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر کوڑا بھر کر اسے بند کردیا جس سے گٹر ابل پڑے اور دفتری عملے خصوصاً خواتین کو پریشانی اٹھانی پڑی۔

پیٹرک ڈی بیمان کیخلاف پولیس کی ایف آئی آر میں درج تھا کہ ایک بار گٹر کھولنے پر کمیونٹی سینٹر کے 200 ڈالر خرچ ہوئے اور اس شخص پر پانچ بار گٹر بند کرنے کا جرم ثابت ہوا۔

سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ صرف 30 دن کی قید سنائی جائے جس پر جج نے سزا مزید سخت کردی اور حکم دیا کہ مجرم دماغی صحت کی بحالی کے مرکرز میں بھی تین سال گزارے گا۔

جج نے کہا کہ پیٹرک ڈی کے مجرمانہ فعل سے کمیونٹی کا وقت اور پیسہ بھی ضائع ہوا لہذا مجرم 5500 ڈالر جرمانے کے علاوہ 100 گھنٹے معاشرے کی خدمت بھی کرے گا۔


متعلقہ خبریں