شندور: سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر ہونے والے میلے کی تصویر کہانی


سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین میدان میں تین روزہ شندور میلے کا دوسرا روز ہے ۔

آج بھی ملکی اور غیر ملکی سیاح دلچسپ پولو میچز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

شندور پولو میلے کے دوسرے روز بھی مقامی افراد اور سیاحوں کے جوش و خروش میں کمی نہ آئی ۔

خواتین اور بچوں کی شرکت اس میلے کی رونقوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔قومی نغموں کی گونج میں طلبا نے پی ٹی کا خوبصورت مظاہرہ کیا ۔

پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے آسمان سے زمین پر اترنے کا عملی مظاہرہ کر کے میلے کی شان میں اضافہ کیا ۔

فری اسٹائل پولو ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے ناموں کے بینرز کے ساتھ طلبا نے مارچ کیا ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان شندور میلے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیر عاطف خان اور شوکت یوسفزئی نے پولو میچ کےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

 

 

شندور پولو گراونڈ سلسلہ ہندوکش کی خوبصورت وادی چترال سے 168 کلومیٹر اور گلگت سے 211 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع چترال میں واقع  ہے۔

سطح سمندر سے ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع شندور میں 1936 سے ہر سال جولائی میں پولو ٹورنامنٹ کھیلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شندور میلہ: وزیراعظم عمران خان کل مہمان خصوصی ہونگے


متعلقہ خبریں