پشاور ریپیڈ بس منصوبہ کےپراجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ اورمحکمہ ٹرانسپورٹ تنازعہ  کا ڈراپ سین



پشاور ریپیڈ بس منصوبہ کےپراجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ اورمحکمہ ٹرانسپورٹ تنازعہ  کا ڈراپ سین ہوگیا ہےبیوروکریسی کے دباؤ پر پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) نے تمام ریکارڈ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالےکردیاہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ دو ہفتے تک خط وکتابت کی جنگ کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی )کی نگرانی کرنے والے پراجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ نے منصوبہ کا تمام ڈیٹا اور ریکارڈ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کردیاہے۔

حکومت کے سامنے مزاحمت کے بعد نگران یونٹ طاقتور بیوروکریسی کے سامنے بے بس ہوگیاہے۔  پی ایم یو ذرائع کے مطابق مطالبہ پر نامکمل منصوبہ کا پی سی فور بھی ٹرانسپورٹ کے حوالہ کردیا گیاہے۔ بی آرٹی کی مانیٹرنگ اب محکمہ ٹرانسپورٹ کا غیر تکنیکی عملہ کرے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پی ایم یو کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے بند کردیا ہے، ادارے نے ڈیڑھ سال کے دوران منصوبہ میں 100سے زائد نقائص کی نشاندہی کی تھی جن کو دہرایا گیا۔.

یہ بھی پڑھیے: پشاور ریپیڈ بس منصوبہ میں 100نقائص کی نشاندہی، نگرانی بند


متعلقہ خبریں