کراچی: ملک ہول سیلرز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

Milk

دودھ کی فی لٹر قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا


کراچی: ملک ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے گیارہ جولائی 2019 کو ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ہڑتال کا پہلا مرحلہ ہو گا جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مزید مشاورت سے کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ملک ہول سیلرز تازہ دودھ کے نرخ طے کرنے کے حوالے سے درپیش اپنی مشکلات سے آگاہ کرنے کمشنر کراچی کے دفتر پہنچے تھے لیکن چونکہ انہوں نے پہلے سے وقت نہیں لیا تھا اس لیے ان کی ملاقات نہیں ہوسکی۔

دودھ فروشوں کی من مانیاں، شہریوں کا دودھ کے بائیکاٹ کا اعلان

کمشنر کراچی کے عملے کا کہنا ہے کہ دودھ کے ہول سیلرز سے ملاقات طے نہیں تھی۔ ان کے مطابق کمشنر کی دیگر ضروری سرکاری مصروفیات بھی ہیں اس لیے ملاقات نہیں ہوسکی۔

ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سے ملاقات کے متمنی جنرل سیکریٹری ہول سیلرز ایسوسی ایشن محمد جنید نے اس موقع پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن وقت نہیں دیا گیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈیری فارمرز دودھ کے نرخ بڑھانے پر بضد ہیں تو اس میں ہم کیا کرسکتے ہیں؟ کیونکہ جب ہمیں دودھ مہنگے نرخ پہ ملے گا تو لازمی آگے زیادہ دام پر فروخت کریں گے۔

محمد جنید نے مؤقف اختیا رکیا کہ کمشنر کراچی دودھ کی قیمت کے تعین کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔

مہنگائی کا جن بے قابو، دودھ کے بعد آٹا بھی مہنگا ہونے کو تیار

کمشنر کراچی دفتر میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں محمد جنید کا کہنا تھا کہ اب اگر ہمارے خلاف دودھ کے نرخ بڑھانے پر کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے تو وہ سراسر زیادتی کے مترادف ہو گا۔

کراچی میں دودھ کے نرخوں میں کیے جانے والے اچانک اضافے پر شہریوں میں سخت ردعممل پایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں