جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو کی تحقیقات کی جانی چاہئیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ



چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم خان  نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو صحیح بھی ہوسکتی ہے اور غلط بھی ،وڈیو کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے یہ بات مانچسٹرمیں میڈیا سے گفتگومیں  کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیق ہونی چایئے اگر غلط ہے تو ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ موسم گرما کی تعطیلات پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔  ۔ جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا حلف آج اٹھایا۔  تقریب حلف برداری ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی 30 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں جس کے بعد 5 اگست سے 6 ستمبر تک جسٹس عامر فاروق اور8 اگست سے 6 ستمبرتک جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب موسم گرما کی چھٹیوں پر ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 جولائی سے دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی


متعلقہ خبریں