عدلیہ کو جج کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم

عدلیہ کو جج کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے جج کی مبینہ ویڈیو پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے، مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز نے نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پیش کردی

انہوں نے ترجمانوں کو ہدایت دی کہ اداروں کے خلاف بیانات کا بھرپور جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پردباؤ ڈالتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے، اب ایسا نہیں چلے گا، حزب اختلاف کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوسکےگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں