سونے کی قیمت میں فی تولہ 650 روپے اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: دو روز قبل سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان بھر میں آج ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد 78 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 558 روپے اضافے سے 67 ہزار 430 روپے ہوگئی۔

ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے ساتھ 78 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 156.92 روپے سے بڑھ کر 157.32 روپے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں