اے ڈی بی کا پاکستان کو 10 ارب ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کا اعلان

اے ڈی بی نے پاکستان کو 10 ارب ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 10 ارب ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی اگلے پانچ سال میں پاکستان کو یہ رقم فراہم کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ نئی شراکت پر حکمت عملی طے کی جارہی ہے جبکہ یہ پروگرام 2024 تک جاری رہے گا، اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط آج پاکستان کو موصول ہوگئی

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 2.1 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے جبکہ 10 ارب ڈالرز کی رقم مختلف منصوبوں کے لیے جاری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سالانہ دو ارب ڈالر پاکستان کو دے گا۔

آئی ایم ایف مجموعی طور پر تین سالوں میں پاکستان کو چھ ارب ڈالر دے گا۔


متعلقہ خبریں