اے این پی کا 25 جولائی سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 25 جولائی سے حکومت مخالف ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا۔

ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ اسفندیار ولی خان، مولانا فضل الرحمان اور آفتاب شیرپاؤ خیبر پختونخوا میں تحریک کا حصہ ہوں گے۔

شہباز شریف پنجاب، بلاول بھٹو سندھ اور محمود خان و حاصل بزنجو بلوچستان میں تحریک چلائیں گے۔

مزید پڑھیں: ’حزب اختلاف کا حکومت مخالف تحریک پر متفق ہونا مشکل ہے‘

اسفند یار ولی کے مطابق ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا، عوام کو بچانے کیلئے حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سلیکٹڈ وزیر اعظم کی نالائقی کے باعث خونی انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو حکومتی آلہ کار کے طور پر سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، بلا امتیاز احتساب کی شروعات وزیر اعظم کے گھر سے ہونی چاہئے۔


متعلقہ خبریں