پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی اجازت

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی اجازت

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب کراچی نے شرجیل میمن کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کر دی ہیں جس کے بعد اب شرجیل انعام میمن سے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ان کی والدہ کے نام پر 2 سو 70 ایکڑ زرعی زمین سامنے آئی ہے جبکہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک ایک ارب 8 کروڑ سے زائد رقم بھجوائی گئی۔

ترجمان نیب کے مطابق شرجیل میمن کے حیدرآباد راول فارم ہاؤس کی مالیت ایک ارب روپے ہے اور حیدرآباد میں ہی 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کاٹن فیکٹری بنائی گئی۔ شرجیل میمن نے اپنی والدہ کے نام پر ڈی ایچ اے میں 3 پلاٹس بھی خرید رکھے ہیں جن کی مالیت تقریباً 21 کروڑ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں گزشتہ روز رہا ہونے والے شرجیل میمن نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی

شرجیل انعام میمن اور ان کی اہلیہ کے نام پر بھی کئی فلیٹس اور ولاز سامنے آئے ہیں جبکہ شرجیل میمن نے سائٹ ایریا میں اپنے ملازمین کے نام پر بھی 6 پلاٹ خریدے ہوئے ہیں۔ جو پرسنل سیکرٹری اظہار حسین، ڈرائیور سبحان اور پراپرٹی ایجنٹ آغا احسان کے نام پر ہیں۔

گزشتہ ماہ 25 جون کو ہی شرجیل میمن کو ضمانت پر رہائی ملی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔

شرجیل میمن نے رہائی کے بعد عدالت سے 6 اگست تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں