رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے  دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)،کشمیر میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوسکتی ہے ۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے  کاکول  میں 10 پنجاب کے ضلع  لاہور میں  05 ، نارووال 02  جبکہ کشمیرکے علاقے  راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان

آج گرم ملک کے گرم ترین مقامات میں سبی 48، دادو 47، نوکنڈی، جیکب آباد، دالبندین، سکھر اور روہڑی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں