چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی


متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد  لانے کے لئے  قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرار داد پر 44سینٹرز نے دستخط کیے ہیں۔

سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن بھی سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر 50سینیٹرز نے دستخط کیے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ اجلاس  آج لگ بھگ گیارہ بجے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹ میں قائدحزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے کی۔

اجلاس میں  40 سے زائد  اراکین  موجود تھے جن میں ن لیگ 16 اراکین شامل تھے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 11 ، نیشنل پارٹی کے 4 ،جے یو آئی ف کے 3، پی کے میپ کے 3  اور اے این پی کا ایک رکن شریک ہوا۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں،نمبر کا ایشو نہیں ہے،چیرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام پر مشاورت 11 جولائی کو ہوگی اور امیدوار کے انتخاب  کا معاملہ لٹکے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم یوتھ چاہتی ہے کٹا کٹی جلد نکلے لیکن جلدی نہیں نکلےگا،وزیر اعظم پریشان ہے اپوزیشن کیا فیصلہ کریگی،عمران خان پریشان نہ ہو پی ٹی آئی کی طرح جلدبازی میں فیصلہ نہیں کرینگے۔

سیکرٹری سینیٹ محمد انور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ آئین کے اندر جو طریقہ کار ہے اسی کے مطابق معاملے کو آگے چلائیں گے۔کسی بھی چیئرمین سینیٹ کے خلادف پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد آئی ہے،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے۔اجلاس 14 دن کے اندر بلانے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن یہ قرارداد پیش ہوگی چیئرمین سینیٹ صرف اس دن اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔رہبر کمیٹی کے کنوینئیر اکرم خان درانی کی زیرصدارت اجلاس 11جولائی کو اسلام آباد  کے نجی ہوٹل میں ہوگا۔اجلاس میں نئے چئیرمین سینٹ کے نام پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں سنیٹرز کے دستخط کرانے کے بعد قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹرز کو حاضری ضروری بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل خان  بزنجو کی اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق سے ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

راجہ ظفر الحق سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں میر حاصل خان بزنجو نے کہا  کہ اپوزیشن لیڈر نے تمام اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا گیا ہے ۔اجلاس میں قرارداد پر اپوزیشن سینیٹرز کے دستخط کرانے کے بعد قرارداد جمع کرائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار کا فیصلہ 11 جولائی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نہ ابھی تک  وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے  امیدوار ہیں اور نہ کسی نے انکا نام تجویز کیا ہے ۔

صحافی نے استفسار کیا کہ کیا اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس بلانے کا مقصد نمبر چیک کرنا ہے ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ سے سینیٹر زکے ہمراہ قرار داد جمع کرائیں ۔

یہ بھی پڑھیے: حزب اختلاف 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد لائے گی

دوسری طرف چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ ،چیرمین سینٹ نے  بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سنیٹر منظور کاکڑ، سنیٹر احمد خان ، سنیٹر مرزا آفریدی کو رابطوں سے متعلق اہم ٹاسک بھی سونپ دیاہے۔


متعلقہ خبریں