سابق ادوار میں خرچ ہوئےایک ایک پیسےکا حساب لیا جائےگا،وزیراعظم

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  سابق حکمران قومی خزانےسےپرتعیش دورے کرتےرہے،ملک اورقوم کو ان غیرملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا؟ سابق ادوار میں خرچ کیے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان  نے یہ بات آج وزیراعظم آفس میں اپنی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف اورآصف زرداری کےدورمیں اخراجات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نوازشریف کےدورمیں 1421.5 ملین غیرملکی دوروں پرخرچ ہوئے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ آصف زرداری کےغیر ملکی دوروں پر183.5 ملین روپےخرچ ہوئے۔

کابینہ اجلاس میں سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ کو 2008 سے اب تک سربراہان مملکت اورپارلیمنٹرینز کے علاج ، کیمپ آفس پر ہونے والے اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی  گئی۔

قطری شہریوں کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہم کرنےاور ایف آئی اے کی  ریسٹرکچرنگ کا معاملہ بھی  ایجنڈے میں شامل تھا۔

اسی طرح پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجینڈے میں شامل ہے۔ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آنا تھا۔

یونیورسل سروس کمپنی کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری  کے علاوہ پاک چائنہ انجیئینرنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری بھی ایجینڈے میں  شامل تھی۔

سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل ممبران کی تعیناتی کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ کے آج کے ایجنڈے میں شامل تھا ۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس


متعلقہ خبریں