لکس ایوارڈز 2019: 8میں سے 6 ایوارڈز ہم ٹی وی کے نام



کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں سجا لکس اسٹائل ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ جس میں پورے ملک سے فلم، ٹیلی وژن، میوزک اور فیشن انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کے ذریعے سال بھر بہترین کام کرنے والے فنکاروں کی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ ہم ٹی وی نے ٹیلی وژن کی کیٹیگری میں آٹھ میں سے چھ  ایوارڈز اپنے نام کیے۔

دنیا بھر میں پسند کیا جانے والا ڈرامہ سریل’سنو چندا‘ سال کا بہترین ڈرامہ قرار پایا۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اقرا عزیز نے اس ڈرامے میں فن کے جوہر دکھائے اور بہترین اداکارہ کے دونوں ایوارڈز انہیں ملے۔

فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے گانے ’تھام لو‘ کے گلوکار عاطف اسلم کو بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا۔

حقیقی واقعات پر مبنی ڈرامہ سیریل ’ڈر سی جاتی ہے صلا‘ کو بہترین رائٹر اور بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا۔ ہم ڈرامہ کی مذکورہ پیشکش میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نعمان اعجاز کو 2019 کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

فیشن کے شعبے میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ نبیلہ کے حصے میں آیا۔ فلم کے شعبے میں علی ظفر کو اپنی پروڈکشن’طیفا ان ٹربل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر 2019 کے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔

بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی’طیفا ان ٹربل کے ڈائریکٹر احسان رحیم کو دیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ شبنم، لیجنڈ اداکار ندیم بیگ، قوی خان، بشریٰ انصاری اور حنادلپزیر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

دوسری جانب نوجوان فنکاروں میں علی ظفر، عاطف اسلم، صبا قمر، ماہرہ خان، اقراعزیز، ثنا جاوید، فیروز خان، محسن عباس حیدر، زارا نور عباس، اسد صدیقی، یاسر حسین، میرا، مہوش حیات، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی، مومنہ مستحسن، بلال اشرف اور دیگر شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں