سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی  کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول  کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ، عدالت نےخاتون کے سابق شوہر کی  بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

لاہور کی فیملی کورٹ  کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

خرم خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ  انکی سابقہ  بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی۔عدالت سابقہ  بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیے: یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس دائر

خرم خان اورسید یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز