پاکستانیوں کو امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن اپنا اپنا سالگنے لگا

پاکستانیوں کو امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن اپنا اپنا سالگنے لگا

واشنگٹن: پاکستانیوں کو زیر نظر تصاویر ’جانی جانی‘ اور ’آشنا آشنا‘ سی اس لیے لگ رہی ہیں ک ابر رحمت کے بعد اہل وطن کو یہ مناظر جا بجا سڑکوں پہ دکھائی دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ مناظر کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور حیدرآباد کے نہیں ہیں بلکہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے ہیں جہاں بارش نے تقریباً تباہی مچادی ہے اور لوگوں کو امدادی رضاکار اور ریسکیو ادارے محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

بارش کے پانی نے ایسی سیلابی صورتحال پیدا کی ہے کہ لوگوں کو گاڑیوں کی چھتوں پہ چڑھ کر اپنی جانیں بچانا پڑی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی جانے والی تصاویر بتارہی ہیں کہ بارشوں کے سبب نارتھ ویسٹر ڈی سی، ساؤتھرن مونٹگومری، ایسٹ سنٹرل لوڈون کاؤنٹی، ارلنگٹن کاؤنٹی، فالس چرچ اور نارتھ ایسٹرن فیئر فیکس کاؤنٹی کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

جس طرح پاکستانیوں کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہونا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے بالکل اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے بیس منٹ کے متعلق بھی اطلاعات ہیں کہ بارش کا پانی داخل ہو گیا ہے۔

واشنگٹن کی سڑکیں پاکستانی سڑکوں سے مشابہ دکھائی دے رہی ہیں اور بڑی ندی کی طرح  پانی بہہ رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں طوفان کی آمد کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں