وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ پہنچ گئے

بھارت نے خوف کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں جبر جاری رکھا ہوا ہے، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

برطانیہ کے ہیتھرو ائر پورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے سفیر نفیس ذکریا اور سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، برطانیہ میں دولت مشترکہ کے 19 ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر خارجہ برطانیہ میں آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے اور مختلف امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ دولت مشترکہ کا ایک غیرمعمولی اجلاس ہونے جارہاہےجس میں شرکت کیلیےبرطانیہ روانہ ہورہاہوں۔ پاکستان اپنا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دولت مشترکہ کے اس اجلاس کی دعوت مجھے برطانوی وزیرخارجہ نے دی تھی،کامن ویلتھ کے 54 ممبران ممالک ہیں اللہ کے فضل سے پاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سےدیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا موقع میسر آئے گا۔ 2018میں طےکیےگئےاہداف پر پیشرفت سےمتعلق پاکستان کیطرف سےمفصل رپورٹ پیش کرونگا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان امن عمل کیلئے پاکستان مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، شاہ محمود


متعلقہ خبریں