ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی این جی اوز کو لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کردی

عمران خان لانگ مارچ سے روزآنہ آن لائن خطاب کریں گے، یاسمین راشد

تبدیلی کے دعوے داروں نے قومی خزانے سے اپنے آپ کو نوازنا شروع کردیاہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی  ہی بنائی این جی اوز کو لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔

ہم نیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے سرکاری خزانے کے بے دریغ استعمال کی دستاویزات سامنے لے آیاہے۔ بجٹ دستاویزات نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے اپنی وزارت کو اپنے ہی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ہم نیوز کے پاس دستیاب دستاویز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ’تھیلیسمیا سوسائٹی آف پاکستان‘ اور ’الزائمر سوسائٹی آف پاکستان‘ کے لیے لاکھوں روپے گرانٹ تجویز کی۔ تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کے لیے 70 لاکھ روپے کی گرانٹ 2019-20 کےمالی سال کےلیےرکھی۔

تھیلسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کو گزشتہ مالی سال یعنی 2018-19 میں بھی 70 لاکھ روپے ملے ۔ الزائمرسوسائٹی آف پاکستان کے لیےبھی 5 لاکھ روپے 2018-19 میں رکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ان  سوسائٹیز کی پیٹرن ان چیف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس 70 لاکھ گرانٹ حاصل کرنے والی سوسائٹی کی وائس پریذیڈنٹ  ہیں۔

یہ بات بھی انتہائی قابل غور ہے کہ تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور الزائمرزسوسائٹی آف  پاکستان کے دفاتر یاسمین راشد کے ذاتی کلینک کے پتے پر رجسٹرڈ ہیں۔ دونوں این جی اوز کے دفاتر شادمان لاہور میں جیل روڈ پر واقع یاسمین راشد کےکلینک کے اندر ہی قائم ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہم نیوز کو دیے گئے موقف میں کہاہے کہ سوسائیٹیز کے دفاتر وزارت ملنے سے پہلے ہی انکے کلینک کے پتہ پر رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں بھی تھیلیمسیا سوسائٹی کو گرانٹ ملتی رہی ہے۔ وزارت ملنے کے بعد انکا عملی طور پر دونوں این جی اوز کے کاموں میں عمل دخل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بجٹ:پی ٹی آئی تاریخ کی سب سے بڑی کفایت شعاری مہم لےآئی


متعلقہ خبریں