فردوس عاشق اعوان اسپتال سے گھر منتقل

آئندہ 12 ماہ میں ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پمز اسپتال سے گھر روانہ ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور گھر جانے سے منع کیا تاہم انہوں نے یہ بات نہیں مانی۔

اس سے قبل انہیں دل میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ ’ سی سی یو‘ میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر معمور رہی۔

ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کو الرجی کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ری ایکشن ہوا تو انہیں سانس لینے میں دقت محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پمز سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سی سی یو میں احتیاط کے طور پر داخل کیا گیا۔

انہیں سانس لینے میں تکلیف کابینہ اجلا س سے قبل اس وقت ہوئی جب وہ اپنے گھر پہ تھیں۔


متعلقہ خبریں