گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن، ٹرانسفر پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی

گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح کم کر دی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ 850 سی سی سے کم گاڑی کی ٹرانسفر پر نان فائلرز کو چھوٹ دے دی گئی ہے۔

پہلے 850 سی سی سے کم گاڑی کی ٹرانسفر پر نان فائلرز کو پانچ ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوتا تھا۔

ذرائع نے محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کے حوالے سے بتایا کہ 65 فیصد گاڑیاں 850 سی سی سے کم ہیں۔

850 سی سی کی گاڑی پر نان فائلر کو ٹرانسفر فیس کی معافی پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا ۔

850 سی سی سے 1000 سی سی تک ٹرانسفر پر فائلر پانچ ہزار جبکہ نان فائلر 10 ہزار ادا کرے گا۔

اس سے قبل اس کیٹیگری کے لیے نان فائلر ٹرانسفر پر 15 ہزار روپے ٹیکس ادا کرتا تھا۔

ایک ہزار سے 1300 سی سی تک ٹرانسفر پر فائلر 7500، نان فائلر 15000 ٹیکس ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر ٹرانسفر پر 25000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرتا تھا۔

اسی طرح 1300 سے 1600 سی سی تک ٹرانسفر پر فائلر 12500 جبکہ نان فائلر 25000 روپے ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس 65000 روپے ادا کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق 1600 سے 1800 سی سی تک ٹرانسفر پر فائلر 18750 جبکہ نان فائلر 37500 روپے ٹیکس ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس ایک لاکھ روپے ادا کرتا تھا۔

1800 سی سی سے 2000 تک ٹرانسفر پر فائلر 25000 جبکہ نان فائلر 50 ہزار روپے ٹیکس ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس ایک لاکھ 35 ہزار روپے ادا کرتا تھا۔

2000 سی سی سے 2500 تک ٹرانسفر پر فائلر 37500 جبکہ نان فائلر 75000 روپے ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ادا کرتا تھا۔

2500 سی سی سے 3000 تک ٹرانسفر پر فائلر 50000 جبکہ نان فائلر ایک لاکھ روپے ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس 2لاکھ 70 ہزار روپے ٹیکس ادا کرتا تھا۔

3000 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فائلر 62500 جبکہ نان فائلر ایک لاکھ 25 ہزار ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 لاکھ روپے ادا کرتا تھا۔

نئی رجسٹریشن

ذرائع کے مطابق 850 سی سی سے 1000 تک نئی گاڑی رجسٹریشن پر فائلر 15000 جبکہ نان فائلر 30000 روپے ادا کرے گا۔ پہلے نئی گاڑی کی رجسٹریشن پر نان فائلر 37 ہزار 500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرتا تھا۔

1000 سی سی سے 1300 تک نئی رجسٹریشن پر فائلر 25000 جبکہ نان فائلر 50000 ٹیکس ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر نئی رجسٹریشن پر 60000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرتا تھا۔

1300 سی سی سے 1600 تک نئی رجسٹریشن پر فائلر 50000 جبکہ نان فائلر ایک لاکھ روپے ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر نئی رجسٹریشن پر ایک لاکھ 50 ہزار ٹیکس ادا کرتا تھا۔

1600 سی سی سے 1800 تک نئی رجسٹریشن پر فائلر 75 ہزار جبکہ نان فائلر ایک لاکھ 50 ہزار ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر نئی رجسٹریشن پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ 1800 سی سی سے 2000 تک نئی رجسٹریشن پر فائلر ایک لاکھ جبکہ نان فائلر 2 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر نئی رجسٹریشن پر 3 لاکھ روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرتا تھا۔

2000 سی سی سے 2500 تک نئی رجسٹریشن پر فائلر ایک لاکھ 50 ہزار جبکہ نان فائلر تین لاکھ روپے ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر نئی رجسٹریشن پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرتا تھا۔

2500 سی سی سے 3000 تک نئی رجسٹریشن پر فائلر 2 لاکھ جبکہ نان فائلر 4 لاکھ روپے ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر نئی رجسٹریشن پر 6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتا تھا۔

3000 سی سی سے زائد گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن پر فائلر 2 لاکھ 50 ہزار جبکہ نان فائلر 5 لاکھ روپے ادا کرے گا۔ پہلے نان فائلر نئی رجسٹریشن پر 6 لاکھ 75 ہزار روپے ٹیکس ادا کرتا تھا۔


متعلقہ خبریں