تعلیمی بورڈ لاہور او لیول طرز کا امتحان لے گا

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیجانب سے انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی جاری

فوٹو: فائل


لاہور: تعلیمی بورڈ لاہور نے اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم کا معیار چیک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تعلیمی بورڈ او لیول کے طرز کا امتحان منعقد کرائے گا۔

تعلیمی بورڈ لاہور کے او لیول طرز کے امتحان میں شرکت کے اہل میٹرک امتحانات سے فارغ طلبا ہوں گے اور امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبا 17 جولائی تک اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

بورڈ طلبا سے او لیول طرز پر اردو، انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے مضامین کا ٹیسٹ لے گا اور ابتدا میں دو ہزار طلبا کو ٹیسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

او لیول طرز کے ٹیسٹ 25 سے 31 جولائی تک لیے جائیں گے جس سے اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم اور امتحانی نظام کا معیار چیک ہو گا۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے 10,800 اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان حکومت نے 2500 غیرحاضر اساتذہ برطرف کر دیے

وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں کو بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے دور دراز علاقے جہاں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں، وہاں پر سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں