لاہور:سڑکوں کی دھلائی میں صاف پانی استعمال کیے جانے کا انکشاف


لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی ) کی طرف سے روزانہ سڑکوں کو دھونے میں ایک لاکھ لیٹر سے زائد صاف پانی ضائع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ واٹر کمشنر جسٹس ریٹائرڈ اکبر قریشی نے کہا ہے کہ اب ایسا ہوا تو اس پر کارروائی ہوگی۔

شہر لاہور کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری  لاہور ویسٹ مینیجمنٹ (ایل ڈبلیو ایم سی )کے ذمہ ہے۔ لاہور کی تینتالیس کلومیٹر کی سڑکیں روزانہ پانی سے دھوئی جاتی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور کی یہ تینتالیس سڑکیں ایک لاکھ چونتیس ہزار لیٹر صاف پانی سےدھوئی جاتی ہیں۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے واٹر کمشنر سے رابطہ کیا تو جسٹس ریٹائرڈ اکبر قریشی نے کہا ہم نے دیکھا ہے کہ صاف پانی سی سڑکیں دھوتے تھے اس پر اب کارروائی ہوگی۔

صفائی کمپنی کے نئے چئیرمین ریاض چودھری اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سڑکوں کی صفائی اب نہری پانی سے کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

چیئرمین مین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض چوہدری نے یقین دلایا ہے کہ  کوئی بھی سڑک صاف پانی سے نہیں دھوئی جائے گی ،سختی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پانی کی انسانی زندگی میں اہمیت سے جڑے 10 حقائق

ایل ڈبلیو ایم سی سڑکوں کی دھلائی کے علاوہ شہر سے روزانہ ساٹھ ہزار ٹن کچرہ  بھی اکٹھا کرتی ہے جس پر سالانہ تیرہ ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں