اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 15 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون  میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے دوران مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 799 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 855 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے رکھے اور خریدار کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی گئی۔

ماہرین معاشیات نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے تیسرے روز نہ صرف کاروباری سرگرمیاں کم ہیں بلکہ سرمایہ کار انتہائی محتاط بھی ہیں اور دوپہر سے قبل انڈیکس میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔

اسکرین شاٹبدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران 25,847,410 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,474,298,816 بنتی ہے۔

گزشتہ روز مارکیٹ 112 پوائنٹس اضافہ سے 33 ہزار 855 پر بند ہوئی تھی۔ سوموار کے روز کاروبار کا آغاز 34ہزار 184 سے ہوا تھا اور سارا دن مندی چھائی رہی۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس 442 پوائنٹ کی کمی سے 33742 پر آگیا تھا۔

جولائی کے پہلے ہفتے مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 33901 پر تھا اور سات دن میں صرف 289 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں