ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان



محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون  ہوسکتی ہیں۔

جمعرات کے روز  ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ،کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں بوکرہ کے مقام پر 39، سید پور 22، ائیرپورٹ 19، زیروپوائینٹ 16، راولپنڈی(چکلالہ32، شمس آباد16)، مری18، نارووال04 اور  منگلا میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

کشمیر کے علاقوں مظفرآباد( ائیرپورٹ 37، سٹی 25)، کوٹلی 18، راولاکوٹ 13اور گڑھی دوپٹہ میں  06 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں  مالم جبہ 37، کاکول 32، بنوں 28، بالاکوٹ 17، پارہ چنار 03 اور کالام میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات میں  دادو 48، سبی 47، موہنجوداڑو اور روہڑی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں