پنجاب پولیس کے ایس ایس پی کامران یوسف ٹریفک حادثے میں جاں بحق



لاہور میں تعینات پنجاب پولیس کے ایس ایس پی کامران یوسف ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ موٹروے پر سیال موڑ کے قریب پیش آیا۔

موٹروے پولیس ذرائع کےمطابق سرکاری گاڑی اور سیمنٹ سے بھرے ٹرالر کی ٹکر میں ایس ایس پی کا ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے  سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نمائندہ عثمان شیخ کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال سرگودھا پہنچادی گئی ہیں۔ حادثے کے نتیجہ میں ایس ایس پی کامران یوسف ملک اور ان کا ڈرائیور موقع پرجاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعے کی اطلاع کے بعد ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا موقع پر پہنچ گئے تھےجبکہ حادثے کا سبب بننے والے سیمنٹ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہری پور: کشتی حادثہ میں لاپتہ افراد کی تلاش چھٹے روز بھی جاری


متعلقہ خبریں