اڈیالہ جیل: نیب ریفرنس میں قید ملزم جیل حکام کی غفلت سے ہلاک

عمران خان

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں نیب ریفرنس کے ملزم  قیدی  کا جیل حکام کی غفلت سے ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف جیل اسپتال کے میڈیکل آفیسر نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اورسپرنٹنڈنٹ جیل کو لکھے خط میں  کیاہے۔

نیب ریفرنس کے قیدی شیخ محمد علی کی ہلاکت بارے میڈیکل آفیسر کا ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو لکھے جانے  والا خط ہم نیوز نے حاصل کرلیاہے۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی زندگی دائو پر لگ گئی ہے، جیل اسپتال کے ڈاکٹر کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپرٹنڈنٹ جیل کو لکھے گئے خط نے پول کھول دیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کےمیڈیکل آفیسرکی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قیدی محمد علی قریشی کی جان بچانے کےلیے آکسیجن کی ضرورت تھی لیکن آکسیجن والے سلنڈر خالی نکلے۔

نیب ریفرنس  کے ملزم قیدی شیخ محمدعلی قریشی کی موت جیل انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی ہے، ڈاکٹر نے خط میں لکھا کہ 6 جون کو نیب ریفرنس کے قیدی شیخ محمد علی کی اچانک حالت خراب ہوئی،مریض کو بچانے کے لیے آکسجن کی ضرورت تھی لیکن سلنڈر خالی تھے۔

ڈاکٹر نے لکھا کہ بروقت آکسیجن مہیا نہ ہونے سے مریض کے دماغ کے سیل مردہ ہوگئے،مریض کومے میں چلا گیا اورزندگی کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیے: میاں جاوید کی موت نیب تحویل میں نہیں ہوئی،چئیرمین نیب


متعلقہ خبریں