بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے سابق انگلش کپتان کو ٹوئٹر پر کیوں بلاک کیا؟


انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اورمعروف بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھونک شدت اختیار کر گئی ہے۔ سنجے منجریکر نے غصے میں آکر مائیکل وان کو بلاک بھی کردیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  سنجے منجریکر کی طرف سے  مائیکل وان کو ٹوئٹر پر بلاک کئے جانے کا انکشاف سابق انگلش کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

سنجے منجریکر نے کچھ دنوں پہلے بھارتی کرکٹر راویندرا جدیجہ کو بٹس اینڈ پیس کرکٹر قراردیا تھا،جس پرجدیجہ نے خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منجریکر کو جواب بھی دیا تھا۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں جڈیجہ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تو منجریکر نے اپنا بیان بدلتے ہوئے جدیجہ کو ‘اسٹریٹ اسمارٹ کرکٹر’ قرار دے دیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لیے اپنے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جدیجہ کو شامل کیا جس پر مائیکل وان نے منجریکر پر طنز یہ ٹوئٹ کی کہ بٹس اینڈ پیس کرکٹرکو آپ نے اپنی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے۔

پھرمنجریکر نے دوبارہ سیمی فائنل کے لیے اپنی ٹیم چنی تو اس سے جدیجہ کو ڈراپ کردیا اورٹوئٹس میں اس کی وضاحت بھی پیش کی۔ اس تمام تر صورتحال کے دوران مائیکل وان نے انکشاف کیا کہ انہیں سنجے منجریکر نے بلا ک کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ ادھوری اننگز آج مکمل کرے گا


متعلقہ خبریں