دولت مشترکہ کا 19واں وزرائے خارجہ اجلاس آج برطانیہ میں ہورہاہے


دولت مشترکہ  (کامن ویلتھ)کا انیس واں وزرائے خارجہ اجلاس آج برطانیہ میں ہورہا ہے، دولت مشترکہ کے 54 رکن ممالک اجلاس میں شریک ہیں۔

دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی اجلاس میں دولت مشترکہ کے 2018 میں طے کردہ اہداف میں پیش رفت سے متعلق پاکستان کی طرف سے مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

گزشتہ روز برطانیہ پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا آرہا رہے اور کرتا رہے گا۔

اس سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر شاہ محمود قریشی کا پاکستانی سفیر نفیس ذکریا اور سفارتی حکام نے خیرمقدم کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  برطانیہ میں آزادی اظہار رائے پر عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

پاکستان سے روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ دولت مشترکہ کا ایک غیرمعمولی اجلاس ہونے جارہاہےجس میں شرکت کیلیےبرطانیہ روانہ ہورہاہوں۔ پاکستان اپنا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دولت مشترکہ کے اس اجلاس کی دعوت مجھے برطانوی وزیرخارجہ نے دی تھی،کامن ویلتھ کے 54 ممبران ممالک ہیں اللہ کے فضل سے پاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سےدیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا موقع میسر آئے گا۔ 2018میں طےکیےگئےاہداف پر پیشرفت سےمتعلق پاکستان کیطرف سےمفصل رپورٹ پیش کرونگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ پہنچ گئے


متعلقہ خبریں