قومی ادارہ صحت میں سرکاری حکام کیلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قومی ادارہ صحت میں سرکاری حکام کیلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

فوٹو: ہم نیوز


قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے گلوبل ہیلتھ ڈیولپمنٹ اردن کے تعاون سے کراچی میں ایمرجنسی منیجمنٹ کے حوالے سے 3 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاہے۔

اس ٹریننگ ورکشاپ میں صوبہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اداروں جیسے پبلک ھیلتھ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو1122 وغیرہ سے متعلقہ افسران شرکت کر رہے ہیں۔
ورکشاپ کا مقصد ہنگامی صورتحال میں تمام اداروں کے درمیان رابطے اور امدادی سرگرمیوں کی فوری فراہمی کے لیے حکمت عملی بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔

ورکشاپ کے استقبالیہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ ایپیڈیمیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات یا ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کے لیے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور کوارڈینیشن بہت ضروری ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ورک فورس تیار کرنا ہے۔
گلوبل ہیلتھ ڈیولپمنٹ اردن کےٹیکنیکل افسر اور ٹریننگ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر علی ادت اللہ نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان میں اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد کے لئے گلوبل ہیلتھ ڈیولپمنٹ اردن کی جانب سے ہر قسم کی تکنیکی امداد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ادارہ صحت میں سرکاری حکام کیلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد


متعلقہ خبریں