اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے جون میں ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر مقرر تھی۔

جون میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔


متعلقہ خبریں