بھارتی شکست پر پاکستانیوں کے مزے مزے کے تبصرے


نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو سیمی فائنل میں 19 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میچ کے دوران اور اس کے بعد بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ جاری رہا جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹوئٹر صارفین بمشکل ہی کہیں نظر آئے۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس جیت کی خوشی جتنی پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر منائی اتنی غالباً خود نیوزی لینڈ کی عوام نے بھی نہ منائی ہوگی۔

کسی نے بھنگڑے ڈالنے کی ویڈیوز شیئر کیں تو خود آئی سی سی نے بھی بھارتیوں کو ’ٹرول‘ کیا۔

یہاں ہم آپ کو سوشل میڈیا پر چلنے والے چند بہترین میمز دکھارہے ہیں۔

آئی سی سی نے بھی بھارتیوں کو ’ٹرول‘ کردیا

ویرات کوہلی کی ڈریسنگ روم میں ’بابر اعظم‘ کی تلاش

ولیمسن کی ’پاکستانی‘ جرسی

روالپنڈی میں ولیم سن کا مجسمہ بنانے کی درخواست


متعلقہ خبریں