انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج سے انڈونیشیا کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور خطے کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی تاہم پاکستان اس وقت امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پائیدار امن اور خوشحالی کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،آرمی چیف

آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکاء کو اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

کور کمانڈر کانفرنس میں بھارت، افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر علاقائی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کانفرنس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں