پاکستان پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست

پاکستان پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کو شکست

لندن: پاکستان پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش نے 16 رنز سے شکست دے دی۔

لندن میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی پارلیمنٹری کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کی کرکٹ ٹیم میں غیر پارلیمنٹیرین کی شمولیت افسوسناک اور نامناسب ہے اس کے بارے میں اسپیکر ہاؤس آف کامن کے سامنے سرکاری طور پر احتجاج کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں سخت فیصلے کیے ہیں اور آئندہ بھی قانون کے مطابق فیصلے کروں گا جبکہ پروڈکشن آرڈر کے قانون میں تبدیلی پر اسپیکر کا کوئی کردار نہیں ہوتا تاہم اگر حکومت یا حزب اختلاف کوئی ترمیم لائی تو قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر زین قریشی نے کہا کہ پروفیشنلز کے خلاف پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم ٹیم میں غیر پارلیمنٹرین پر اپنا احتجاج ضرور ریکارڈ کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں