بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ


لاہور: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران موجودہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز نے نئے چئیرمین سینیٹ کی نامزدگی پربھی مشارت کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 16 جون کو دونوں رہنماؤں کے درمیان جاتی امراء میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں عوام دشمن بجٹ کو منظور ہونے سے روکنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور طے پایا کہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔

رمضان المبارک کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے حزب اختلاف کی جماعتوں کو دیے گئے افطار ڈنر میں بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں