پشاور میں نانبائیوں کی ہڑتال: کراچی کے تاجر 13 جولائی کو کریں گے

پشاور: نان بائیوں کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، آج سے ہڑتال کا اعلان

کراچی: شہر قائد میں چھوٹے تاجروں کی تنظیم ’آل کراچی تاجر اتحاد‘ نے 13 جولائی کو بھرپور ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے تو پشاور میں نانبائیوں نے آج (بروز جمعرات) ہڑتال کردی ہے۔

ہم نیوز کراچی بیورو کے مطابق چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں چھوٹے تاجروں سے ملاقات نہ کرکے ان کی تذلیل کی ہے۔

کراچی کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے،عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پیش کردہ حکومتی بجٹ کے متنازعہ امور پر بھی کوئی قابل قبول حل پیش نہیں کرسکے ہیں۔

عتیق میر نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پر عملاً عالمی مالیاتی اداروں کی حکمرانی قائم ہو گئی ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام چھوٹے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 جولائی بروز ہفتہ ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر منصفانہ ٹیکس نظام کی اصلاح تک تاجروں کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

پشاور سے ہم نیوز کے بیورو چیف نے بتایا ہے کہ شہر کے نانبائیوں نے روٹی کے نئے نرخ نہ دینے پر آج ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے کاروبارمکمل طور پر بند ہے۔ ہڑتال نانبائی ایسوسی ایشن پشاور کی اپیل پر کی جارہی ہے۔

’یہ لوگ میرے منہ سے صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی بوری 600 روپے اضافے کے ساتھ فروخت ہورہی ہے جو ہمیں بہت مہنگی پڑ رہی ہے جب کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے مطابق ہم نے حکومت و شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں روٹی کی قیمت میں دو روپے فی کس کا اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے لیکن اس ضمن میں وعدے کے باوجود عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ روٹی کی قیمت میں اضافے کا سرکاری اعلامیہ جاری کردے گی لیکن تاحال ایسا نہیں کیا گیا اور ہمارے لیے پرانے نرخ پر روٹی فروخت کرنا ناممکن ہو گیا ہے تو آج اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ہڑتال کی کال دی ہے جس پر پورے شہر میں عمل درآمد ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں