چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی، مسلم لیگ ن کی قیادت امیدوار کے نام پر تقسیم ہوگئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت امیدوارکے نام پر تقسیم ہوگئی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ کے نام پر اختلاف سامنے آیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ شہباز شریف کیمپ اور نواز شریف کیمپ چئیرمین سینیٹ کے نام پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ شہباز شریف اور انکے حامی راجہ ظفر الحق کو چئیرمین سینیٹ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری طرف مریم نواز اور نواز شریف پرویز رشید کو چئیرمین سینیٹ بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے خود ٹیلی فونک رابطہ کیا۔مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو پرویز رشید کا نام چئیرمین سینیٹ کے لئے تجویز کردیاہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پرویز رشید کے نام پر پارٹی میں مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے۔

پرویز رشید کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے پر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رہبر کمیٹی آج چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے اپنا امیدوار سامنے لائیگی

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج پھرہو گا،چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کے اعلان کا امکان ہے۔کمیٹی راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کرے گی ۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوگا جس کی صدارت جے یو آئی  ف کے رہنمااکرم خان درانی کریں گے۔

واضح رہے متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ  11جولائی کو یعنی آج چیئرمین سینیٹ کےلیے  مشترکہ امیدوار سامنے لائیگی۔


متعلقہ خبریں