سوات: مٹلتان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق


سوات کے علاقہ  پاٹین بانڈہ مٹلتان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کا کہناہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہے، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا کر اسپتال منتقل کیا۔

دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد دریائے سوات کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے کئی دیہات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے حلقے میں گھروں کو خالی کرادیا گیا ہےکھڑی فصلیں  اوربا غات بھی  دریائے سوات بہا کر لے گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چترال: سیلاب سے تین گاؤں متاثر، امدادی سرگرمیاں جاری


متعلقہ خبریں