ٹی وی اینکر کا قتل،ملزم کے بھائی عدنان زمان کی تلاش جاری

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/209805/

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کی جان لینے والے ملزم عاطف زمان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ سرجنز کی ٹیم آج پھر ملزم کا معائنہ کرے گی۔واردات میں معاونت کرنے والے ملزم کے بھائی عدنان زمان کی تلاش جاری ہے۔

گولیاں برسا کر اینکرپرسن سمیت دو افراد کی جان لینے والا ملزم عاطف زمان نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ گزشتہ رات ملزم کے چچا اور ماموں بھی اسپتال پہنچے لیکن والد نہ آسکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق عاطف زمان کو لگنے والی گولی نے پھیپڑوں کو متاثر کیا ہے ۔

سرجنز کی ٹیم آج دوبارہ ملزم کا معائنہ کرے گی۔ ملزم کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے۔ اس نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کو وقوعہ سے متعلق معلومات بھی فراہم کی ہیں ۔

عینی شاہد عمرریحان نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیاہے۔ اس نے اپنے بیان میں  بتایاکہ مرید ، علی اوروہ آفس میں موجود تھے۔ فائرنگ کے بعد علی نے چیخ کر کہا عمر بھاگو۔اسے عاطف کے بھائی نے پکڑنے کی کوشش کی ۔اس کا چشمہ اور موبائل وہیں گرگئے۔

اس نے کہا کہ جان بچاکر بھاگتے ہوئے وہ سیڑھیوں پر بھی گرا ۔ آفس ہم سب کاتھا اور اکثر وہیں بیٹھک لگتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل: عینی شاہد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

کراچی پولیس تفتیشی حکام کے مطابق دوہرے قتل کی واردات میں عاطف زمان کے بھائی عدنان کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شلوار قمیض میں ملبوس شخص عدنان زمان ہے۔اسی نے قتل کی واردات کے بعد ملزم عاطف زمان کو گاڑی میں گھر چھوڑا۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں