لاہور: ہڑتالوں کا موسم آگیا؟فلور ملز مالکان نے بھی اجلاس طلب کرلیا

لاہور: ہڑتالوں کا موسم آگیا؟ فلور ملز مالکان نے بھی اجلاس طلب کرلیا

لاہور: ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک اور ہڑتال کی کال دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی تاریخ دینے کے لیے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سرجوڑنے کی خاطر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پشاور میں نانبائیوں کی ہڑتال: کراچی کے تاجر 13 جولائی کو کریں گے

فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمان نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد آٹا اور فائن میدہ مہنگا ہو گیا ہے اور ہمارے لیے پرانے نرخ پر ان کی فروخت ممکن نہیں رہی ہے۔

حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہڑتال کی کال دینے کی تاریخ طے کی جائے گی اور اعلان اجلاس کے بعد ہو گا۔

آٹے کی قیمت میں اضافے اور بجلی و گیس کے نرخ بڑھنے کے باوجود نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف صوبہ خیبرپختونخوا کے نان بائیوں نے آج (بروز جمعرات) پشاور میں ہڑتال کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہرمیں نان اور روٹی دستیاب نہیں ہے۔

کراچی کے چھوٹے تاجروں نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز پر اپنے تحفظات دور نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے 13 جولائی کو ہڑتال کرنے کی کال دے دی ہے۔ ہڑتال کی کال چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے دی ہے۔

ہشیار: لاہور میں پیر سے نان 20 اور روٹی 15 روپے کی ملے گی

لاہور میں نان روٹی ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا ہے کہ آئندہ پیر سے شہر میں نان 20 اور روٹی 15 روپے کی ملے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے واضح کیا ہے کہ انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نان اور روٹی کے نئے نرخ کا اعلان تین دن میں کردے گی لیکن اگر اس نے ایسا نہ کیا تو بھی ہم پیر سے نرخ بڑھا دیں گے۔

نان کی پرانی قیمت 12 اور روٹی کی پرانی قیمت چھ  روپے تھی۔


متعلقہ خبریں