بھارت کی شکست پر انڈین میڈیا نالاں اور مقبوضہ کشمیر میں جشن


نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے توپوں کا رخ ٹیم انڈین کرکٹ ٹیم کی طرف کردیا، سابق کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیئے۔

معمولی میچز میں سنچریاں اور اہم موقع پر ٹھس ہوجانا، بھارتی میڈیا نے مایوس کن پرفارمنس پر ٹیم انڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ورلڈ کپ 2019کے اہم ترین  میچ میں اہم کھلاڑیوں کی ناکامی نے شائقین کرکٹ کو بھی پریشان کردیا۔

بھارتی میڈیا نے کپتان ورات کوہلی کی کپتان پر سوالات اٹھائےاور کہا کہ انہیں ٹیم کو صلاحیتوں کے مطابق استعمال کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربجن سنگھ نے کہا کہ ٹیم میں پریشر ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں، اور اہم موقع پر لڑنا چھوڑ دیتی ہے۔

گروپ میچز کے دوران ٹیم کو سرپر بٹھانے والے بھارتی  میڈیا نے پل بھر میں ٹیم انڈیا کو زمین پر گرا دیا۔

یہ بھی پڑھیے:بھارتی شکست پر پاکستانیوں کے مزے مزے کے تبصرے

ادھر بھارت کے سیمی فائنل میں بدترین شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے  خود بھی ایک دن اسی میں گرجاتا ہے۔

سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر جیت کا جشن منانے والوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرشیئر کی ۔ جس میں کشمیری نوجوانوں کو جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔


متعلقہ خبریں