پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 35 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام مثبت رہا اور انڈیکس 35 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33875 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر میں 2 کڑوڑ 33 لاکھ شئیرز کے سودے ہوئے، کاروبار کئیے گئے شئیرز کی مالیت 1 ارب 29 کڑوڑ سے زائد رہی۔

کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 39 پوائنٹس اضافے سے 33879 پر ٹریڈ کر رہا تھا، دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد اس کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  15 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون  میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے دوران مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 799 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 855 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے رکھے اور خریدار کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی گئی۔

ماہرین معاشیات نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے تیسرے روز نہ صرف کاروباری سرگرمیاں کم ہیں بلکہ سرمایہ کار انتہائی محتاط بھی ہیں اور دوپہر سے قبل انڈیکس میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی پر بند


متعلقہ خبریں