اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی ’بے بسی‘ کا اعتراف کرلیا

اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیدی

تل ابیب: صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ملک کی ’بے بسی‘ کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایران مسلسل جوہری اسلحہ بنانے کی دھن میں مصروف ہے لیکن اگر اسرائیل کے بس میں ہوتا تو اس کی نوبت ہی نہ آتی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع اسرائیل کے  فضائی اڈے کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دھمکی دی کہ ہمارے پاس ایسے F-35 ایس لڑاکا طیارے موجود ہیں جو ایران اور شام سمیت پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے کی سکت رکھتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران حالیہ دنوں میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں کررہا ہے لیکن بہتر ہے کہ وہ پہلی ہماری قوت و طاقت جان لے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنے نشانے پہ رکھنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔


متعلقہ خبریں